یہ نفس ہمارا دشمن ہے اسے راہ پہ لانا مشکل ہے
یہ نفس ہمارا دشمن ہے اسے راہ پہ لانا مشکل ہے
اوروں کو منانا آساں ہے اس دل کو منانا مشکل ہے
آتا ہے ہمیں بھی اے واعظ تیری ہی طرح تقریر کا فن
باتوں کا بنانا آساں ہے کچھ کر کے دکھانا مشکل ہے
دو لفظ زباں پر آتے ہیں رشتے قائم ہو جاتے ہیں
رشتوں کا بنانا آساں ہے رشتوں کا نبھانا مشکل ہے
مانا کہ سبھی انسان ہی ہیں احساس بھی ہے جذبات بھی ہیں
ہاتھوں کا ملانا آساں ہے پر ساتھ نبھانا مشکل ہے
اسراف کے جو ہیں شیدائی شیطان کے ہوتے ہیں بھائی
پیسوں کا لٹانا آساں ہے پیسوں کا کمانا مشکل ہے
حق بات جسے تم کہتے ہو حق ہے کہ یہی سچائی ہے
پر یہ بھی حقیقت ہے یارو مانے گا زمانہ مشکل ہے
انسان کے ہاتھوں میں جاذب تعمیر بھی ہے تخریب بھی ہے
سو شمعیں بجھانا آساں ہے اک شمع جلانا مشکل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.