یہ نہیں یا وہ نہیں یا تم نہیں یا ہم نہیں
یہ نہیں یا وہ نہیں یا تم نہیں یا ہم نہیں
کون اس دنیا میں ایسا ہے کہ جس کو غم نہیں
ایک اک تصویر ہے محفوظ اب تک ہو بہو
اے تصور تجھ سے بہتر کوئی بھی البم نہیں
فائدہ تکرار سے کیا ہوگا جانے دیجیے
ہم سے واقف تم نہیں ہو تم سے واقف ہم نہیں
ہم بھی تاویلوں سے دل بہلا رہے ہیں کیا کریں
اب سعادت مند بچے معجزے سے کم نہیں
چاہے جتنی بھی گھما کر بات کی جائے شکیلؔ
مسکرا کر صاف کہہ دیتے ہیں وہ ہر دم نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.