Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ پہلا ہجر تھا یہ رت کبھی آئی نہیں تھی

کلدیپ کمار

یہ پہلا ہجر تھا یہ رت کبھی آئی نہیں تھی

کلدیپ کمار

MORE BYکلدیپ کمار

    یہ پہلا ہجر تھا یہ رت کبھی آئی نہیں تھی

    فضائے جاں بھی پہلے ایسے صحرائی نہیں تھی

    جو گلیوں گلیوں اڑتی پھر رہی تھی شہر بھر میں

    وہ میرے پیار کی خوشبو تھی رسوائی نہیں تھی

    مرے پہلو میں اب میں بھی نہیں ہوتا تھا اکثر

    یہ جو بھی مسئلہ تھا پر یہ تنہائی نہیں تھی

    مجھے مرنا بھی تھا اور مرنے کا ڈر بھی لگا تھا

    سو میں ڈوبا ادھر جس اور گہرائی نہیں تھی

    اندھیرے بے بسی آنسو امید اور خواب فردا

    مری آنکھوں میں سب کچھ تھا پہ بینائی نہیں تھی

    مرے ماتھے کو چوما لب کہاں چومے تھے اس نے

    یہ بس دکھ کی تلافی تھی یہ بھرپائی نہیں تھی

    ہمارے حال پر کہنے لگیں وہ بوڑھی آنکھیں

    ہمارے وقت کیا دنیا تماشائی نہیں تھی

    اچانک یہ لگا ہم زاد ہو جیسے وہ میرا

    کئی برسوں تلک جس سے شناسائی نہیں تھی

    بہت بے چین تھی تصویر میں وہ شوخ لڑکی

    لبوں پر حسن تو پھیلا تھا گویائی نہیں تھی

    مأخذ :
    • کتاب : آوازوں کا روشن دان (Pg. 85)
    • Author : کلدیپ کمار
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے