Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ پیار یہ خلوص یہ ایثار دیکھ کر

گلشن بریلوی

یہ پیار یہ خلوص یہ ایثار دیکھ کر

گلشن بریلوی

MORE BYگلشن بریلوی

    یہ پیار یہ خلوص یہ ایثار دیکھ کر

    بھولے گا کون آپ کو اک بار دیکھ کر

    گل تک رسائی کوئی بڑی بات تو نہیں

    گھبرائیے نہ جادۂ‌ پر خار دیکھ کر

    یہ سوچنا غلط ہے کہ منزل نہ پائیں گے

    اٹھیں قدم جو وقت کی رفتار دیکھ کر

    دیکھا گیا ہے ٹھوکریں کھاتے ہیں وہ ہی لوگ

    جو دوڑتے ہیں راہ کو ہموار دیکھ کر

    ہم نے کیے گناہ تو رحمت پہ تھی نگاہ

    اس کا کرم بھی ہوگا گنہ گار دیکھ کر

    گلشنؔ نہ مل سکوں گا زمانے کے ساتھ ساتھ

    لگتا یہی ہے زیست کی رفتار دیکھ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے