یہ رنگ اب کے فضا میں نیا نیا سا ہے
یہ رنگ اب کے فضا میں نیا نیا سا ہے
اجاڑ رت میں بھی گلشن کھلا کھلا سا ہے
اداس کوئی یوں ہی تو کبھی نہیں ہوتا
کہ اس کے ذہن میں کچھ تو دبا دبا سا ہے
کمی نہیں ہے کوئی زندگی میں اب لیکن
ہے کوئی زخم جو اب تک ہرا ہرا سا ہے
وہ میرا ہاتھ بہت کس کے تھامنا اس کا
بتا رہا ہے کہ وہ کچھ ڈرا ڈرا سا ہے
سبھی سے بزم میں ہنس ہنس کے مل رہا ہے وہ
جلا رہا ہے مجھے یا خفا خفا سا ہے
وہ جس کے پیار نے مجھ کو بجھا دیا تھا کبھی
شرارہ بن کے وہ من میں دبا دبا سا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.