یہ سب کہنے سے ہوتا کچھ نہیں ہے
یہ سب کہنے سے ہوتا کچھ نہیں ہے
اسے لگتا تھا دنیا کچھ نہیں ہے
مجھے لگتا ہے دنیا ہے محبت
ابھی سوچوں گا سوچا کچھ نہیں ہے
محبت چار دن کی روشنی ہے
محبت کا بھروسہ کچھ نہیں ہے
مرے بارے میں سب سے پوچھ لینا
مرے بارے میں اچھا کچھ نہیں ہے
سبھی کہتے ہیں کوئی بات تو ہے
مجھے لگتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے
گماں ہستی کا ہے تو بد گماں ہوں
کہ دریا سب ہے قطرہ کچھ نہیں ہے
تمہیں ہونا تھا آخر پاس میرے
لو میرے پاس ہونا کچھ نہیں ہے
ذرا ناشاد تو ہیں ماہ و انجم
تباہی ہے پر اتنا کچھ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.