یہ سچ ہے کوئی رہنما ٹھیک نئیں
مرے بھائی تو بھی چلا ٹھیک نئیں
ادیبوں کو سچ بولنا چاہیے
سیاست کی آب و ہوا ٹھیک نئیں
نگاہوں سے میلا نہ ہو جائے وہ
اسے دیر تک دیکھنا ٹھیک نئیں
ہمیں تو وہی سمت مرغوب ہے
بلا سے ادھر راستہ ٹھیک نئیں
چلو دھوپ سے آشنائی کریں
یہ دیوار کا آسرا ٹھیک نئیں
نمی آنکھ میں ہاتھ میں تھرتھری
ترے مانگنے کی ادا ٹھیک نئیں
زمانہ مخالف تھا قسمت خراب
مظفرؔ یہاں کچھ بھی تھا ٹھیک نئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.