یہ شہر دل جو حوادث کی آج منزل ہے
یہ شہر دل جو حوادث کی آج منزل ہے
اجڑ چکا ہے مگر دیکھنے کے قابل ہے
غم جہاں مری فطرت بدل نہیں سکتا
وہی ہے عزم وہی حوصلہ وہی دل ہے
غرور حسن نے انگڑائی لے کے دیکھا ہے
الٰہی خیر کہ آئینہ بالمقابل ہے
ہلاک شوق ہوا جا رہا ہے خود عالم
خطا معاف یہاں کون کس کا قاتل ہے
ہزار میں تن تنہا سہی مگر جرارؔ
بجائے خود مری تنہائی ایک محفل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.