یہ ستم اف آتش دیدار بھڑکانے کے بعد
یہ ستم اف آتش دیدار بھڑکانے کے بعد
ہو گئے روپوش وہ اک جلوہ دکھلانے کے بعد
آہ سوزاں کا شہیدوں کی اثر تو دیکھیے
خود بھی قاتل ہے پشیماں قتل فرمانے کے بعد
تیرے دم سے تھی بہار زندگی جان بہار
زندگی بار گراں ہے اب ترے جانے کے بعد
میں تھا دیوانہ تری اک اک ادا کا فتنہ گر
پھر مجھے کیا ہوش رہتا آنکھ لڑ جانے کے بعد
آخری دم انتظار اب کیا کسی کا اے نریشؔ
اب کوئی آئے نہ آئے دم نکل جانے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.