یہ سہولت تو ہے بچھڑنے میں
یہ سہولت تو ہے بچھڑنے میں
کوئی دقت نہ ہو مکرنے میں
اب ہوا کو بھی اعتراض نہیں
طاقچے پر چراغ دھرنے میں
شام تو کب کی ہو چکی ہوئی تھی
لگ گئی دیر دھوپ ڈھلنے میں
سب کا نقصان ایک جیسا ہے
فائدہ کچھ نہیں جھگڑنے میں
دائرے کا سفر ضروری ہے
آگے بڑھنے میں پیچھے ہٹنے میں
بس سلیقے کا فرق ہوتا ہے
بات کہنے میں بات کرنے میں
اس نے خود پر نگاہ ڈالنی تھی
آئنہ لگ گئے سنورنے میں
فیصلہ ایک پل کا تھا محبوبؔ
اک صدی لگ گئی گزرنے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.