Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ سنبل و نسریں میرے ہیں یہ صحن گلستاں میرا ہے

پرویز شاہدی

یہ سنبل و نسریں میرے ہیں یہ صحن گلستاں میرا ہے

پرویز شاہدی

MORE BYپرویز شاہدی

    یہ سنبل و نسریں میرے ہیں یہ صحن گلستاں میرا ہے

    میں عزم نموئے گلشن ہوں انعام بہاراں میرا ہے

    میں فرق بتاؤں کس کس کو احساس کی جب توفیق نہیں

    کیف غم دوراں میرا ہے لطف غم جاناں میرا ہے

    اے موسم گل تشویش نہ کر ارباب خرد کی باتوں پر

    یہ پنجۂ وحشت میرے ہیں ہر تار گریباں میرا ہے

    احباب تباہی پر میری مغموم نہ ہوں ماتم نہ کریں

    یہ گردش دوراں میری ہے وہ فتنۂ دوراں میرا ہے

    اے ناصح مشفق! رہنے دے اشکوں پہ مرے تنقید نہ کر

    یہ دیدۂ گریاں میرے ہیں وہ گوشۂ داماں میرا ہے

    تاریخ چمن لکھنے کے لئے کیوں ہاتھ بڑھے ہیں گلچیں کے

    آغاز گلستاں میرا تھا انجام گلستاں میرا ہے

    شکوؤں کی ظفر یابی پہ مجھے احباب مبارک باد نہ دیں

    وہ نیچی نگاہیں میری ہیں وہ حسن پشیماں میرا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Bhasha Sangam (Quterly Patna) (Pg. 233)
    • Author : B. Pradhan,Managing Editor Imteyaz Ahmad Karimi
    • مطبع : Urdu Directorate Flate No. 202, C Block, Afirs Hotle, Beli Road, Patna (July2014 to March 2015,Issue No.1,4,3,Vol. 21)
    • اشاعت : July2014 to March 2015,Issue No.1,4,3,Vol. 21

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے