یہ تڑپ ہے لذت زندگی یہ خلش نہیں تو مزا نہیں
یہ تڑپ ہے لذت زندگی یہ خلش نہیں تو مزا نہیں
میں ہوں فطرتاً الم آشنا مرے دکھ کی کوئی دوا نہیں
یوں ہی واقعات کے ذیل میں کہیں تیرا نام بھی آ گیا
مری حسرتوں کا تھا تذکرہ تری بے رخی کا گلہ نہیں
مری شستگیٔ مذاق نے مجھے ہر بلا سے بچا لیا
میں جنوں کی زد میں نہ آ سکا میں ہدف خرد کا بنا نہیں
مرا ذوق خود مرا راہبر مرا شوق خود مرا رہنما
اسے ہو ضرورت نا خدا جسے اعتماد خدا نہیں
ابھی اور تلخیٔ سوز کو ذرا رنگ نغمۂ ساز دے
جو مزاج حسن پہ بار ہوں یہاں ایسے اشک روا نہیں
میں شفیقؔ حسرت و یاس و غم کے نہ گاؤں گیت تو کیا کروں
کوئی ساز عیش و طرب نہیں کوئی دل نواز صدا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.