یہ تمنا نہیں اب داد ہنر دے کوئی
یہ تمنا نہیں اب داد ہنر دے کوئی
آ کے مجھ کو مرے ہونے کی خبر دے کوئی
ایک مدت سے ہے دل کاسۂ خالی کی طرح
کسی شیشے میں لہو ہووے تو بھر دے کوئی
ہر جگہ ساتھ رہے گی یہی دیوار کی قید
سر اٹھانے کو ہمیں کون سا گھر دے کوئی
میر محفل کو گوارہ نہیں یہ طرز کلام
شمع کشتہ کو جو عنوان سحر دے کوئی
صاحب فن کو بس اک غنچۂ تخلیق بہت
ورنہ بے سود اگر عمر خضر دے کوئی
- کتاب : تیری صدا کا انتظار (Pg. 32)
- Author : خلیل الرحمن اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.