یہ تیرا اختیار ہے جو دے سزا مجھے
یہ تیرا اختیار ہے جو دے سزا مجھے
مجرم مگر نہ مان یوںہی بے خطا مجھے
میں اجنبی نہیں ہوں ترا ترجمان ہوں
خاموشیوں کے شہر کبھی دے صدا مجھے
اوروں پہ اعتماد نہ کر چوٹ کھائے گا
ممکن ہو جس طرح سے بس اپنا بنا مجھے
کب تک سناتا جاؤں تجھے اپنے واقعات
کچھ اپنی داستاں بھی تو آخر سنا مجھے
میرا وجود بن گیا صحرا کی تشنگی
تیرے بدن کی چاہئے اب تو گھٹا مجھے
اس کے حضور میں ہی خطا کار ہوں متینؔ
میری وفا کا اچھا صلہ یہ ملا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.