Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ تیرے قرب سے کیا مرتبہ ملا ہے مجھے

حمیرا رحمان

یہ تیرے قرب سے کیا مرتبہ ملا ہے مجھے

حمیرا رحمان

MORE BYحمیرا رحمان

    یہ تیرے قرب سے کیا مرتبہ ملا ہے مجھے

    ہر ایک شخص محبت سے دیکھتا ہے مجھے

    وہ جو کوئی بھی تھا تجھ سے بہت مشابہ تھا

    جبھی تو درد کا احساس ہو رہا ہے مجھے

    تمہارے شہر کے لوگوں کی میں ضرورت ہوں

    یہی خیال تو جانے سے روکتا ہے مجھے

    وہ ایک نظم جو منسوب اس کے ظلم سے تھی

    سنا ہے اس سے وہ بدنام کر رہا ہے مجھے

    قدم اٹھے ہیں نئی راہ پر تو عزم یہ ہے

    بڑھوں کہ پرچم احساس تھامنا ہے مجھے

    یہ شعر کہنے کا موقع نہیں حمیراؔ مگر

    ابھی ابھی کوئی الہام سا ہوا ہے مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے