یہ تیری جو پرچھائی ہے
یہ تیری جو پرچھائی ہے
لگتا ہے شامت آئی ہے
اس نے ایک نظر دیکھی اور
موت گھٹا بن کر چھائی ہے
ایسے دستک دی ہے دل پر
جان ذرا سی گھبرائی ہے
میں نے بھی خوش فہمی پالی
وہ بھی تھوڑا اترائی ہے
میں پورا پورا اس کا ہوں
وہ بس میرا چوتھائی ہے
کس منحوس گھڑی میں میری
تجھ سے قسمت ٹکرائی ہے
دروازہ کھلتے ہی میں اب
جان گیا ہوں تنہائی ہے
کون کرے گا اس کو پورا
پریم کا اکشر تو ڈھائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.