یہ وسعت و امکان کی حد ہے مرے نزدیک
یہ وسعت و امکان کی حد ہے مرے نزدیک
وہ خود ہی ازل خود ہی ابد ہے مرے نزدیک
اس وقت فلک زینے سے بڑھ کر نہیں مجھ کو
اس وقت ترا قامت و قد ہے مرے نزدیک
چپ ہوں کہ مرا خواب ہے ادراک سے باہر
خوش ہوں کہ مری آنکھ سند ہے مرے نزدیک
دریوزہ گر عشق ہوں کاسہ ہے مری جاں
ہر لمحہ مری ذات کا رد ہے مرے نزدیک
مدفون ہے اک روح مری خاک میں احمدؔ
یہ جسم فقط ایک لحد ہے مرے نزدیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.