یہ یقیں یہ گماں ہی ممکن ہے
یہ یقیں یہ گماں ہی ممکن ہے
تجھ سے ملنا یہاں ہی ممکن ہے
خواب اک ممکن و میسر کا
گرچہ اس کا بیاں ہی ممکن ہے
بے حد و بے حساب شوق میں بھی
قصد کوئے بتاں ہی ممکن ہے
تنگنائے جہان ظاہر میں
یہ زمیں یہ زماں ہی ممکن ہے
حد سے حد اس رہ ہزیمت میں
پرسش رہرواں ہی ممکن ہے
آتش دل پہ ڈالنے کے لیے
ریگ راہ رواں ہی ممکن ہے
سرحد ممکنات سے آگے
سر پہ اک آسماں ہی ممکن ہے
آن بیٹھے کہ جی لگانے کو
صحبت دوستاں ہی ممکن ہے
عرصۂ زندگی میں تیری مری
صرف اک داستاں ہی ممکن ہے
کیا تماشا ہے یاں اٹھانے کو
ایک بار گراں ہی ممکن ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.