یہ زخم دل ہرا ہونے کا مطلب
یہ زخم دل ہرا ہونے کا مطلب
دوبارہ سامنا ہونے کا مطلب
ہمارے بیچ قربت ہی نہیں تھی
ہمارے پھر جدا ہونے کا مطلب
تمہاری بھی حفاظت ہم کریں گے
تمہارے پھر خدا ہونے کا مطلب
لغت میں ڈھونڈنے بیٹھے ہیں ہم بھی
تمہارے بے وفا ہونے کا مطلب
کبھی خود ساختہ لوگوں سے پوچھو
مرے بے ساختہ ہونے کا مطلب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.