یہ ظرف کہ تو خوش ہے کہیں رشتہ جوڑ کے
یہ ظرف کہ تو خوش ہے کہیں رشتہ جوڑ کے
نادم ضمیر میرا ترا ساتھ چھوڑ کے
یوں تو ابھی ابھی مری آنکھیں ہوئی تھیں بند
لیکن اذان دل نے جگایا جھنجھوڑ کے
اس ایک چہرے میں کئی چہرے سمٹ گئے
اک آئنہ بنایا ہے کرچوں کو جوڑ کے
دی بھائیوں نے مجھ کو جو حصہ میں بوڑھی ماں
دوزخ میں جا کے بیٹھے ہیں جنت کو چھوڑ کے
آئے گا زندگی میں یہ دن بھی کبھی صدفؔ
لاؤں گا آسماں سے ستاروں کو توڑ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.