یہ زیست آسان ہو کتنی عبادت ساتھ رہتی ہے
یہ زیست آسان ہو کتنی عبادت ساتھ رہتی ہے
محبت مر نہیں سکتی محبت ساتھ رہتی ہے
کسی عامل نے بولا تھا مری روداد سن کے یہ
میاں یہ عیش ممنوع ہے ضرورت ساتھ رہتی ہے
مری قیمت مری تسلیم کے گوہر میں پنہاں ہے
یہ قسمت کب سدھرتی ہے مصیبت ساتھ رہتی ہے
دم رخصت جو ہنستے ہیں وہی روتے ہیں خلوت میں
گرائے لاکھ پردے ہوں حقیقت ساتھ رہتی ہے
سیاہؔ کعبے بہت دیکھے بڑے سجدے کئے لیکن
عقیدت کب بھٹکتی ہے عقیدت ساتھ رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.