یہ زندگی کا ہے اک سانحہ کہیں کس سے
یہ زندگی کا ہے اک سانحہ کہیں کس سے
ہمارے بیچ میں ہے فاصلہ کہیں کس سے
تمام رات تو الجھن سوار تھی مجھ پہ
تبھی میں دیر سے شاید اٹھا کہیں کس سے
ہمارے پاس میں دولت کی ہے کمی شاید
ہر ایک شخص ہے ہم سے جدا کہیں کس سے
یہ شاعری ہے میاں تم سے یہ نہیں ہوگا
کسی عزیز نے مجھ سے کہا کہیں کس سے
مجھے یقین ہے وہ ساتھ چھوڑ دے گا کاشؔ
وہ پھر سے توڑے گا یہ دل مرا کہیں کس سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.