یوں اشک محبت میں بہایا نہیں جاتا
یوں اشک محبت میں بہایا نہیں جاتا
اور زخم جگر سب کو دکھایا نہیں جاتا
کچھ کم نہیں ہو جائے کسی اک سے محبت
دل سب سے سر راہ لگایا نہیں جاتا
اک وہ ہیں کہ جو ہم کو بھلا بیٹھے ہیں لیکن
ہم ان کو بھلاتے ہیں بھلایا نہیں جاتا
یہ راز محبت بھی عجب راز ہے یارو
ہم لاکھ چھپاتے ہیں چھپایا نہیں جاتا
تصویر یہ کس کی مری آنکھوں میں ہے دانشؔ
حسن ایسا کسی اور میں پایا نہیں جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.