یوں بظاہر دیکھے تو یار سب
یوں بظاہر دیکھے تو یار سب
وقت پڑنے پر یہی بیکار سب
مصلحت ہے حق نظر انداز کر
حق کہا جس نے چڑھے وہ دار سب
ہم انا کی پوٹلی تھامے رہے
ہاتھ خالی تھے ہوئے وہ پار سب
اے خدا تو نے بنائی تھیں وہ کیا
جس کی آنکھوں سے ہوئے سرشار سب
کچھ سکوں شاید میسر آئے گا
چھوڑ کے دیکھا تھا یہ گھر بار سب
کوئی ایسا وقت تو پھر آئے شمسؔ
نیند سے جگ جائیں پھر اک بار سب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.