یوں بھی ہوئی ہے ان کی عنایت کبھی کبھی
یوں بھی ہوئی ہے ان کی عنایت کبھی کبھی
دل پر گزر گئی ہے قیامت کبھی کبھی
اے چشم التفات یہ کیسا طلسم ہے
پاتا ہوں اب جو درد میں لذت کبھی کبھی
شیخ حرم ہو مفتیٔ اعظم ہو یا امام
ہر نیک دل کو ہوتی ہے چاہت کبھی کبھی
اللہ رے شوق دید کہ خود اپنی ذات میں
دیکھی ہے میں نے آپ کی صورت کبھی کبھی
میں نے تو منہ سے اف بھی نہیں کی ہے آج تک
تم نے ضرور کی ہے شکایت کبھی کبھی
تم بھی ضیاؔ فریب تبسم میں آ گئے
تم کو بھی ہو چکی ہے ندامت کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.