یوں بھی تمہارے شہر میں اب دل نہیں رہے
یوں بھی تمہارے شہر میں اب دل نہیں رہے
جو تھے بھی اب وہ عشق کے قابل نہیں رہے
میں جن سے کھو گیا تھا مجھے ڈھونڈھتے نہیں
جو مجھ سے کھو گئے تھے مجھے مل نہیں رہے
کچھ تو ہماری سوچ سے اونچا نکل گیا
کچھ ہم بھی تیری دید کے قابل نہیں رہے
وہ آئنہ دکھا نہیں پایا تمہارا عکس
سو ہم اس آئنے کے مقابل نہیں رہے
تو بھی انا پرست ہے سو کھولتا نہیں
اور ہم بھی تیرے در سے کہیں ہل نہیں رہے
جن کی وجہ سے آج لگی آگ کون ہیں
وہ کون ہیں جو بھیڑ میں شامل نہیں رہے
ہم بھی تمہارے آخری ہم راہ تھے نہیں
تم بھی ہماری آخری منزل نہیں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.