یوں غموں سے نجات پاؤں کیا
تیری فرقت میں مر ہی جاؤں کیا
شرک و بدعت میں ڈوب جاؤں کیا
ہر کسی در پہ سر جھکاؤں کیا
جھوٹ کہتا نہیں ہوں میں جانم
آپ کو یوں یقیں دلاؤں کیا
آپ ہی آپ ہیں بسے اس میں
اپنا دل چیر کر دکھاؤں کیا
مسکراؤں نہیں تو تم ہی کہو
اشک زخموں پہ میں بہاؤں کیا
جیت پایا نہیں تمہارا دل
حوصلہ اب میں ہار جاؤں کیا
آپ آساں سفر سمجھتے ہیں
آبلے پاؤں کے دکھاؤں کیا
یہ قلم کیوں اثرؔ نہیں چلتا
اس کو خون جگر پلاؤں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.