یوں ہو نہ میرے سامنے اے حسن بے حجاب
یوں ہو نہ میرے سامنے اے حسن بے حجاب
عبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
MORE BYعبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
یوں ہو نہ میرے سامنے اے حسن بے حجاب
ہر آن بڑھ رہا ہے مرا ذوق اضطراب
چاہوں اگر بدل دوں میں یہ نظم کائنات
مخفی ہے میرے سینے میں دنیائے انقلاب
وہ مسکرا رہے ہیں نگاہوں کے سامنے
شاید مری دعائیں ہوئیں آج مستجاب
مخمور آنکھیں مست ادائیں وہ بانکپن
اٹھتی ہوئی جوانی ابلتا ہوا شباب
دامن بچا کے آپ کہاں جائیں گے زکیؔ
ذرے بھی ہیں لیے ہوئے سامان انقلاب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.