یوں لگا جب وہ بن کے یار آیا
یوں لگا جب وہ بن کے یار آیا
دشت میں موسم بہار آیا
جنگ نظروں کی چھڑ گئی اس سے
اور میں اپنے دل کو ہار آیا
اپنی مستی میں مست تھا وہ تو
پھر نہ جانے کیوں اس پہ پیار آیا
ایک مدت ہوئی اسے دیکھے
ایک عرصہ ہوا قرار آیا
ایک اس شخص کا خیال مجھے
ایک پل میں ہزار بار آیا
کب اسے بھول پایا تو ثاقبؔ
کب تجھے خود پہ اختیار آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.