یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہا
یوں سمجھ لو کہ بجز نام خدا کچھ نہ رہا
جل کے اس آگ میں سب خاک ہوا کچھ نہ رہا
کس کا سر کس کی ردا کس کا مکاں ڈھونڈتے ہو
قتل و غارت میں تو کوئی نہ بچا کچھ نہ رہا
ہم کسی اور کے ہونے کی خبر کیا دیتے
گم ہوئے ایسے کہ اپنا بھی پتا کچھ نہ رہا
کچے رنگوں کی طرح اڑ گئے سارے ہی حروف
کورے کاغذ پہ تھا جو کچھ بھی لکھا کچھ نہ رہا
محسنؔ اس طرح لٹی محفل ساز و آواز
گل نغمہ نہ کوئی برگ نوا کچھ نہ رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.