یوں تو بڑھتی جا رہی ہیں قیمتیں سامان کی
یوں تو بڑھتی جا رہی ہیں قیمتیں سامان کی
کوئی بھی قیمت نہیں ہے آدمی کی جان کی
یہ تو ممکن ہی نہیں یہ کون سمجھائے اسے
مجھ کو قیمت دے رہا ہے وہ مرے احسان کی
جانے کتنے ہی مصور کوششیں کرتے رہے
آج تک بدلی نہیں تصویر ہندوستان کی
ایک کوشش کر کے ہم ایمان والے دیکھ لیں
یوں تو پہلے سے ہی طے ہے جیت بے ایمان کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.