یوں تو احساس زیاں پہ خون دل روتا رہا
یوں تو احساس زیاں پہ خون دل روتا رہا
زندگی کا بوجھ پھر بھی دوستو ڈھوتا رہا
انتہائے غم میں بھی موج تبسم لب پہ تھی
درد کی بارش میں بھی یہ دل دھنک ہوتا رہا
بارہا اس بات کا مجھ کو ہوا ہے تجربہ
جس کے حق میں کی دعا کانٹے وہی بوتا رہا
دل کے دروازے پہ کوئی بھی صدا ابھری نہیں
پیار دستک کے لیے میں عمر بھر روتا رہا
اس کا گھر بھی شعلوں کی زد سے نہ آخر بچ سکا
جو لگا کر آگ خود تھا چین سے سوتا رہا
غم نہیں اخترؔ کو بربادی کا اپنی اے خدا
ہاں مگر سب کچھ ترے ہوتے ہوئے ہوتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.