یوں تو ہمارے بیچ کوئی فاصلہ نہیں
یوں تو ہمارے بیچ کوئی فاصلہ نہیں
پھر بھی ہمارے بیچ کوئی واسطہ نہیں
ناکامیٔ سفر کا سبب کچھ نہ پوچھئے
منزل تو سامنے ہے مگر راستہ نہیں
رہتا ہوں مست خواب ستاروں کی چھاؤں میں
اس شہر میں مجھے کوئی پہچانتا نہیں
الفاظ کو برتنے کا معلوم ہے ہنر
پھر بھی میں ان کے سامنے کچھ بولتا نہیں
جوہرؔ وہ مجھ کو چھوڑ کے تنہا چلا گیا
پھر بھی مجھے یقین ہے وہ بے وفا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.