یوں تو ہر ایک نے کی رسم ادا میرے بعد
یوں تو ہر ایک نے کی رسم ادا میرے بعد
کر نہ پایا کوئی تکمیل وفا میرے بعد
میں نے انجام دئے کار نمایاں جو بھی
با وفا کوئی بھی وہ کر نہ سکا میرے بعد
کون سمجھے گا تقدس جو ہے بحر غم کا
زندگی کو کوئی ساحل نہ ملا میرے بعد
سجدۂ شکر بہ ہر گام ادا کرتا ہوں
کون سمجھے گا یہ تسلیم و رضا میرے بعد
صاف گوئی کا ہر اک کرتا ہے دعویٰ لیکن
کس نے محفل میں یہ اظہار کیا میرے بعد
انقلاب آیا زمانے میں تو کس کے دم سے
کس کا لہجہ اثر انداز ہوا میرے بعد
خیر مقدم کے لئے خود بڑھی منزل میری
دور تک پھر نہ چلا اس کا پتا میرے بعد
بزم دنیا تو ہے مقصودؔ سرائے فانی
کیا خبر کون ہو پھر جلوہ نما میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.