یوں تو ان آنکھوں سے ہم نے او بت کہنے کو دنیا دیکھی
یوں تو ان آنکھوں سے ہم نے او بت کہنے کو دنیا دیکھی
مرزا آسمان جاہ انجم
MORE BYمرزا آسمان جاہ انجم
یوں تو ان آنکھوں سے ہم نے او بت کہنے کو دنیا دیکھی
لیکن ساری خدائی بھر تیری صورت یکتا دیکھی
کھیل گئے کیوں جاں پہ انجمؔ تم نے ابھی کیا دنیا دیکھی
مرنے لگے خوبان جہاں پر تیری میری دیکھا دیکھی
درد جگر کم تھا کہ نہیں تھا یہ تو بتا دم تھا کہ نہیں تھا
کہہ تو مریض میں کچھ بھی دیکھا نبض جو تو نے مسیحا دیکھی
اس کو بھلا کیوں کر چین آیا دل کو کیا کہہ کر سمجھایا
صورت تیری جس نے ستمگر تھام کے اپنا کلیجا دیکھی
وصل کی شب برہم ہی رہا وہ تا بہ سحر الجھا ہی کیا وہ
بل نہ گیا ابرو سے اس کی زلف بھی ہم نے سلجھا دیکھی
واہ رے وا اے نالۂ سوزاں دیکھ لی تیری ٹھنڈی گرمی
دل نہ پسیجا اس کافر کا آگ بھی تو نے بھڑکا دیکھی
اس کے دل سے گئی نہ کدورت دل کی دل ہی میں رہ گئی حسرت
ہم نے جھڑی اشکوں کی برسوں ان آنکھوں سے برسا دیکھی
ایک ذرا سے حشر پہ واعظ اس کو ڈراتا اللہ اللہ
جس نے بتوں کی گلی میں برسوں روز قیامت برپا دیکھی
جیسی زیست ہماری گزری دشمن کی بھی یوں نہ بسر ہو
انجمؔ حضرت دل کی بدولت ہم نے مصیبت کیا کیا دیکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.