یوں تو اقرار کا پہلو بھی ہے انکار کے ساتھ
یوں تو اقرار کا پہلو بھی ہے انکار کے ساتھ
پھر بھی دھڑکا سا لگا رہتا ہے اظہار کے ساتھ
یہ الگ بات کہ ہم دیکھ نہیں پاتے ہیں
لگ کے بیٹھا ہے کوئی آج بھی دیوار کے ساتھ
راستہ خانہ بدوشوں کا کوئی تو نکلے
بات الجھی ہوئی رہتی ہے زمیں دار کے ساتھ
فیصلہ وقت کا جاتا ہے کدھر دیکھیں گے
جنگ جاری ہے ابھی موج کی پتوار کے ساتھ
اس کی گردن کی حفاظت کی ضمانت کیا ہے
کھیلتا ہے جو سدا خنجر و تلوار کے ساتھ
ورنہ بہتر ہے ابھی ختم کہانی ہو جائے
زندہ رہنا ہے تو پھر عظمت و کردار کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.