یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرنا
یوں تو طے ہو بھی چکا ترک محبت کرنا
کتنا مشکل ہے مگر خود اسے رخصت کرنا
اب کسی شہر میں بھی خوش نہیں رہنے دیتا
وہ ترے شہر سے میرا کبھی ہجرت کرنا
ابھی پایا بھی نہیں تھا کہ اسے کھو بھی دیا
اپنی عادت ہے ہر اک کام میں عجلت کرنا
سب کی سہہ لیتے ہیں ہم سامنے اس کے لیکن
سخت مشکل ہے بیاں دل کی حکایت کرنا
بے وفائی سے تری بڑھ کے عجب بات تھی کیا
کسی ان ہونی پہ اب کس لئے حیرت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.