یوں وہ بہ ہر لحاظ مرے بھائیوں میں تھا
یوں وہ بہ ہر لحاظ مرے بھائیوں میں تھا
یہ اور بات ہے کہ تماشائیوں میں تھا
کچھ محفلوں میں تھا نہ شناسائیوں میں تھا
جو لطف انجمن مری تنہائیوں میں تھا
جلتے ہوئے مکان کی کھڑکی سے جھانک کر
دیکھا تو وہ بھی شہر کے بلوائیوں میں تھا
دیوار و در سے جھانک رہی تھیں نحوستیں
آسیب کس طرح کا یہ انگنائیوں میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.