یوں ہی الفاظ کی روانی میں
یوں ہی الفاظ کی روانی میں
مر گیا تھا کوئی کہانی میں
کر گئی سرخ میری آنکھوں کو
آگ رکھی ہوئی تھی پانی میں
چین صدیوں کا کھو دیا ہم نے
ایک لمحے کی بد گمانی میں
ایک دن تہلکہ مچا دوں گا
میں ترے دل کی راجدھانی میں
مدتوں بعد کوئی لے آیا
پھر مجھے اس گلی پرانی میں
خواہش وصل مر گئی تو امینؔ
جی اٹھا ہجر زندگانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.