یوںہی چپ چاپ کہیں بیٹھ کے میں رو لوں گا
یوںہی چپ چاپ کہیں بیٹھ کے میں رو لوں گا
تیرے آنگن کی طرف کھڑکی نہیں کھولوں گا
کوئی تدبیر نکالوں گا نکل جانے کی
زندگی ہجر کے ہاتھوں میں نہیں رولوں گا
جیسے کچھ لوگ خموشی سے چلے جاتے ہیں
میں بھی اک روز کسی اور نگر ہو لوں گا
تم سے آواز دبائی نہیں جائے گی مری
یہ زباں کاٹ بھی ڈالو گے تو میں بولوں گا
رات کو مجھ سے شکایت نہیں ہوگی کوئی
دن کی دہلیز پہ سر رکھ کے اگر سو لوں گا
اپنی سانسوں میں اتاروں گا ترے لہجے کو
تیری ہر بات کو میں خوشبوؤں میں تولوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.