یوں ہی کاٹی ہے زندگی تنہا
یوں ہی کاٹی ہے زندگی تنہا
غم ہو چاہے کہ ہو خوشی تنہا
حق کہے گی زبان یہ میری
چاہے کر دے یہ گام ہی تنہا
اک دیا ہی بہت ہے جو کر دے
گھپ اندھیرے میں روشنی تنہا
اس کا لہجہ مجھے ڈراتا ہے
اس کو کر دے نہ بے حسی تنہا
راز دل کے دبے ہی رہنے دو
کر نہ دے تم کو آگہی تنہا
محفلیں روز ہی ہیں سجتی مگر
پھر بھی لگتا ہے ہر کوئی تنہا
ساتھ تھا یوں تو عمر بھر کوئی
روبیؔ پھر بھی مگر رہی تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.