زاہد اسیر گیسوئے جاناں نہ ہو سکا
زاہد اسیر گیسوئے جاناں نہ ہو سکا
جو مطمئن ہوا وہ پریشاں نہ ہو سکا
قید خودی میں آدمی انساں نہ ہو سکا
ذرہ سمٹ گیا تو بیاباں نہ ہو سکا
دامن تک آ کے چاک گریباں بھی رہ گیا
اندازۂ بہار گلستاں نہ ہو سکا
خون دل و جگر نہ تبسم بنا نہ اشک
مضمون آرزو کوئی عنواں نہ ہو سکا
مرنا تو ایک بار ہوا سہل بھی مگر
جینا کسی طرح کبھی آساں نہ ہو سکا
بڑھتا ہی جا رہا ہے زمانے کا اضطراب
دنیا کے درد کا کوئی درماں نہ ہو سکا
مستقبل حیات کے عرفاں سے میں نشورؔ
اس دور پر فریب کا انساں نہ ہو سکا
- کتاب : Sawad-e-manzil (Pg. 199)
- Author : Nushoor wahedi
- مطبع : Sarvat Wahidi D/o Nushoor wahedi (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.