Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ظاہراً یہ بت تو ہیں نازک گل تر کی طرح

شوق بہرائچی

ظاہراً یہ بت تو ہیں نازک گل تر کی طرح

شوق بہرائچی

MORE BYشوق بہرائچی

    ظاہراً یہ بت تو ہیں نازک گل تر کی طرح

    دل مگر ہوتا ہے کم بختوں کا پتھر کی طرح

    جلوہ گاہ ناز میں دیکھ آئے ہیں سو بار ہم

    رنگ روئے یار ہے بالکل چقندر کی طرح

    مونس تنہائی جب ہوتا نہیں ہے ہم خیال

    گھر میں بھی جھنجھٹ ہوا کرتا ہے باہر کی طرح

    آپ بے حد نیک طینت نیک سیرت نیک خو

    حرکتیں کرتے ہیں لیکن آپ بندر کی طرح

    جس کے حامی ہو گئے واعظ وہ بازی لے گیا

    اہمیت ہے آپ کی دنیا میں جوکر کی طرح

    اللہ اللہ یہ ستم گر کی قیامت خیز چال

    روز ہنگامہ ہوا کرتا ہے محشر کی طرح

    پوچھنے والے غم جاناں کی شیرینی نہ پوچھ

    غم کے مارے روز اڑاتے ہیں مزعفر کی طرح

    زیب تن واعظ کے دیکھی ہے قبائے زرنگار

    سر پہ عمامہ ہے اک دھوبی کے گٹھر کی طرح

    دوست کے ایفائے وعدہ کا ہے اب تک انتظار

    گزرا اکتوبر نومبر بھی ستمبر کی طرح

    ناز میں انداز میں رفتار میں گفتار میں

    اردلی بھی ہیں کلکٹر کے کلکٹر کی طرح

    نشہ بندی چاہتے تو ہیں یہ حامی دین کے

    پھر بھی مل جائے تو پی لیں شیر مادر کی طرح

    ہو رہا ہے جس قدر بھی شوقؔ صاحب انسداد

    اتنی ہی کٹتی ہے رشوت مولی گاجر کی طرح

    مأخذ :
    • کتاب : intekhab-e-kalam shauq bahraichi (Pg. 58)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے