ظالم کے آگے سر کو جھکایا نہیں کبھی
ظالم کے آگے سر کو جھکایا نہیں کبھی
زبیر احمد تنہا ملک رام پوری
MORE BYزبیر احمد تنہا ملک رام پوری
ظالم کے آگے سر کو جھکایا نہیں کبھی
یعنی کہ قد کو اپنے گھٹایا نہیں کبھی
دنیا نے میرے دل کو دکھایا ہے بار بار
میں نے کسی کے دل کو دکھایا نہیں کبھی
غم یہ نہیں کہ چھوڑ کے مجھ کو چلا گیا
غم یہ ہے پھر وہ لوٹ کے آیا نہیں کبھی
اک وہ ہے مجھ کو یاد بھی کرتا نہیں مگر
اک میں ہوں جس نے اس کو بھلایا نہیں کبھی
یوں تو خدا نے مجھ کو سبھی کچھ عطا کیا
پر جو میں چاہتا تھا وہ پایا نہیں کبھی
اس کی طرف سے دوستو ترک وفا کے بعد
میں بھی اسے نگاہ میں لایا نہیں کبھی
میں تو وفا نبھاتا رہا عمر بھر ملکؔ
اس نے ہی اپنا فرض نبھایا نہیں کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.