Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زانوں پہ ترے غیر کا سر دیکھ رہے ہیں

سنجر غازیپوری

زانوں پہ ترے غیر کا سر دیکھ رہے ہیں

سنجر غازیپوری

MORE BYسنجر غازیپوری

    زانوں پہ ترے غیر کا سر دیکھ رہے ہیں

    فتنہ ترا او فتنہ نظر دیکھ رہے ہیں

    جس سمت اٹھی آنکھ ادھر دیکھ رہے ہیں

    موجود تو ہی تو ہے جدھر دیکھ رہے ہیں

    ہر سمت ترے روئے منور کی تجلی

    او پردہ نشیں پردہ نہ کر دیکھ رہے ہیں

    جب صبح ہوئی ہم ہیں کہاں اور کہاں تم

    اک یہ بھی قیامت کا اثر دیکھ رہے ہیں

    آ بیٹھے گا اڑ کر مرے سینے پہ کسی دن

    نکلے ہیں ترے تیر کو پر دیکھ رہے ہیں

    جھنجھلا کے کہا مجھ سے کہ اٹھتے بھی خدارا

    شب جا چکی ہوتی ہے سحر دیکھ رہے ہیں

    دنیا میں کوئی بھی نہیں اک حال پہ رہتا

    لاکھوں کے اجڑتے ہوئے گھر دیکھ رہے ہیں

    کیوں وقت مصیبت میں تو گھبرا گیا سنجرؔ

    اب دیکھ وہ رحمت کی نظر دیکھ رہے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے