ضبط الم نے درد کو درماں بنا دیا
ضبط الم نے درد کو درماں بنا دیا
مشکل تھی زندگی مگر آساں بنا دیا
سینے کو منزل غم جاناں بنا دیا
یوں موت کو حیات کا ساماں بنا دیا
دنیائے عشق شوخئ فطرت کی داد دے
ہر اک نگاہ حسن کو پیکاں بنا دیا
اے جوش گریۂ غم جاناں ترے نثار
آنسو کے ایک قطرہ کو طوفاں بنا دیا
اک نور بخش محفل جاں کے فراق نے
دل کو جلا کے شمع شبستاں بنا دیا
قربان آپ کی نگہ دل نواز کے
حیراں بنا دیا مجھے حیراں بنا دیا
رگ رگ میں اضطراب محبت ہے موجزن
احساس دل نے قطرہ کو طوفاں بنا دیا
اللہ رے جذب حسن کی کیف آفرینیاں
ہر آئنے کو شوق میں حیراں بنا دیا
کوکبؔ تمہارے نور سے وہ روشنی بڑھی
ہر ذرۂ خیال کو تاباں بنا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.