Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ضبط الم سے دل ہے پریشاں اس دل کو سمجھائے کون

سید منظر حسن دسنوی

ضبط الم سے دل ہے پریشاں اس دل کو سمجھائے کون

سید منظر حسن دسنوی

MORE BYسید منظر حسن دسنوی

    ضبط الم سے دل ہے پریشاں اس دل کو سمجھائے کون

    آنکھوں سے آنسو گرتے ہیں خوں ان کو رلوائے کون

    چاک ہے دامن چاک گریباں عقل و خرد سب چھوڑ گئے

    موسم گل کے ہنگامے کی آخر یاد دلائے کون

    ان کا ثبات ہے کتنے دن کا پوچھ لو جا کر پھولوں سے

    خندۂ گل یا جشن بہاراں ان سے دھوکا کھائے کون

    محفل مے ہے تشنہ لبی ہے پاس ادب تو لازم ہے

    مانا کہ اذن عام ہے ساقی بڑھ کے جام اٹھائے کون

    دیکھ کے جلوہ خیرہ ہیں آنکھیں ہوش میں آنا مشکل ہے

    آپ ہی کہہ دیں حرف تمنا اپنی زباں پر لائے کون

    جام و سبو ہیں رقص میں لیکن چپ سی لگی ہے منظرؔ کو

    آگے تصور کی دنیا میں دل کی آگ بجھائے کون

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے