ضبط دل نے بھی عجب سوانگ رچا رکھا ہے
ضبط دل نے بھی عجب سوانگ رچا رکھا ہے
جیسے سچ مچ ہی کوئی راز چھپا رکھا ہے
عشق نے واقعی اعجاز دکھا رکھا ہے
دل سے وحشی کو بھی رستے سے لگا رکھا ہے
دل کی ہر بات کو تنگ آ کے تغافل سے ترے
اتفاقات زمانہ پہ اٹھا رکھا ہے
آنکھ وہ خود کوئی ہشیار نہیں ہے یارو
لیکن اس نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
یہ بھی کیا کم ہے کہ اس شوخ نے بے مہری کو
عشوہ و ناز کے پردے میں چھپا رکھا ہے
وہ ابھی آئیں گے ہم کو بھی خبر ہے اے دل
بارہا تو نے یہ افسانہ سنا رکھا ہے
خوب واقف ہوں رقیبوں کی تن آسانی سے
راستہ گھر کا ترے سب کو بتا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.