Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ضبط گریہ میں بھی گریہ تو کیا ہے میں نے

مقصود وفا

ضبط گریہ میں بھی گریہ تو کیا ہے میں نے

مقصود وفا

MORE BYمقصود وفا

    ضبط گریہ میں بھی گریہ تو کیا ہے میں نے

    چپ رہا ہوں پہ تماشا تو کیا ہے میں نے

    اب اڑاؤں گا اسے تیرے فلک پر اک دن

    اپنی مٹی کو اکٹھا تو کیا ہے میں نے

    دیکھیے کس کے خد و خال نظر آتے ہیں

    ایک دیوار کو شیشہ تو کیا ہے میں نے

    اب میں کچھ اور بنوں ایسی بیابانی میں

    ٹوٹ جانے کا ارادہ تو کیا ہے میں نے

    کھل کے میں وصل کی باتیں نہیں کرتا پھر بھی

    باتوں باتوں میں تقاضا تو کیا ہے میں نے

    پیار کی حد ہی نہیں کوئی یہ مانا لیکن

    جتنا ہو سکتا ہے اتنا تو کیا ہے میں نے

    شاید آ جائے خبر اپنے علاوہ ہوں کہاں

    خود کو تنہائی میں تنہا تو کیا ہے میں نے

    مجھ میں تشکیک بھی سر اپنا اٹھا سکتی ہے

    اے خدا تجھ پہ بھروسہ تو کیا ہے میں نے

    جانے اب کون گلی میں کہیں نکلوں جا کر

    ایک ویرانے میں رستہ تو کیا ہے میں نے

    وہ کہیں ہے کہ نہیں ہے مجھے معلوم نہیں

    اپنے ہونے کا اشارہ تو کیا ہے میں نے

    اب فقط آخری عشق آخری مقصود وفاؔ

    آخری عشق کہ پہلا تو کیا ہے میں نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے