ضبط الفت کا یہی ہم کو صلا مل جائے
ضبط الفت کا یہی ہم کو صلا مل جائے
دشت میں اور کوئی آبلہ پا مل جائے
آگہی اور کئی نقش بنا سکتی ہے
تم جو انسان کو ڈھونڈو تو خدا مل جائے
یہی بہتر ہے کہ خود راہ میں گم ہو جائیں
اس سے پہلے کہ کوئی راہنما مل جائے
آؤ زنجیر کی جھنکار پہ ہم رقص کریں
کیا تعجب جو یوں ہی جنس وفا مل جائے
اسی دھن میں تو ہم آوارہ پھرا کرتے ہیں
کہیں شاید ترے آنچل کی ہوا مل جائے
اب ترا دھیان ہے یوں جیسے اندھیری شب میں
اتفاقاً کوئی مٹی کا دیا مل جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.